ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ پورا ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ہمارا موقف تھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو پورا ہو گیا ،اس لیے پارلیمنٹ میں آ گئے ہیں، اب کمیشن انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرے گا۔ آج ہونے والے مشترکہ اجلاس سے متعلق ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاک فوج کو یمن بھیجنے کی مخالفت کرتی ہے ۔ یمن کی جنگ میں حصہ لینے سے متعلق پارٹی اپنا موقف ایوان میں پیش کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہم معافی کس بات کی مانگیں ،ہم نے جنگلے نہیں توڑے ۔شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے 5 منحرف ارکان کے بارے میں پارٹی موقف واضح کرتے ہوئے کہا جن5ارکان نےپارٹی چھوڑی وہ اب تحریک انصاف میں واپس نہیں آسکتے۔
مطالبہ پورا ہونے پر پارلیمنٹ میں واپس آگئے، شیریں مزاری
- 06/04/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1481 K2_VIEWS
Leave a comment