Thursday, 28 November 2024


بدتمیزی اور اوئے کی سیاست کرنےوالے کو آج خود اس کا سامنا ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم پر الزام لگانے روز عدالت آتے تھے لیکن آج غائب ہیں، عمران خان صاحب آپ کو اپنے اوپر اٹھنےوالے تمام سوالات کے جواب دینے ہونگے۔
مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی اور اوئے کی سیاست کرنےوالے کو آج خود اس کا سامنا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں بڑے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کو اب سپریم کورٹ میں جواب دینا ہو گا ۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وقت کو جھوٹ بولنے میں ضائع کیا ،آپ کے اوپر جتنے سوالات اٹھ رہے ہیں ان سب کے جوابات دینے ہونگے ۔اپنے جھوٹ کو لوگوں تک پہنچانے کےلیے روز چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتے ہیں ، آپ روز تیسری بار منتخب وزیراعظم پر الزام لگانے سپریم کورٹ پہنچ جاتے تھے لیکن اب کہاں غائب ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان دوسروں پر الزام لگانے روز سپریم کورٹ آتے تھے ،آج بھی سپریم کورٹ آئیں ،قوم ان کی منتظر ہے۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    20/06/2017

    Spanish Cialis Price Amoxicillin Dosage For Uti Prix Cialis Boite De 4 Nolvadex Pills Cialis 20 Mg Vidal Best Price Cialis Cheap Priligy Buy Avodart Brand Cialis Price Buy Generic Kamagra Online Buy Propecia Online Cheap Buy Viagra Online At Lowest Price No Script Levitra Viagra Rs Effetti Cialis Generico Mail Order Viagra isotretinoin claravis Carmarthenshire Ed Medicine viagra online Amoxicillin Toungue Swelling