ایمز ٹی وی(صحت) جس طرح منشیات کا عادی کوئی شخص نشہ چھوڑ دے تو ابتدا میں اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہنی و جسمانی طور پر وہ خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے،اسی طرح نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ انٹر نیٹ استعمال کرنے والے افراد میں اس وقت دل کی دھڑ کنیں تیز ہونے اور بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جب انٹر نیٹ بند ہو جائے
بر طانیہ کی سوانسی یونیورسٹی کے پروفیسر فل رید کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 18 شریک افراد کے دل کی دھڑکنیں معمول کے مطابق چلتی رہیں۔ تاہم جیسے ہی انہیں آف لائن کیا گیا ان میں سے بعض کی دھڑکنوں اور بلڈ پریشر میں پہلے کی نسبت 4 فیصد تک اضافہ ہو گیا،جبکہ بعض کا بلڈ پریشر اس سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔تھقیق مین شامل افراد کے نفسیاتی ہیجان میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چہ انٹرنیٹ سے خطرناک حد تک لگاﺅ سے صحت پر پڑنے والی اثرات جان لیوا نہیں ہین تاہم ان سے وقتی طور پر گھبراہٹ ،پریشانی اور اضطرابی کیفیت ضرور پیدا ہو جاتی ہے جو جھگڑے اور غلط فہمیوں کا سبب بن سکتی ہیں