Friday, 29 November 2024


سانحہ بہاولپور، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کا حکم دےدیا

 

ایمزٹی وی(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 140افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی انکوائری حکم دیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر ٹائر پھسلنے سے آئل ٹینکر الٹ گیا ،جس کے بعد مقامی لوگوں نے ٹینکر سے بہتا پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا اور اسی دوران دھماکے کے ساتھ ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 140افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

 

Share this article

Leave a comment

comments20