ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے انسداد پولیو کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے انسداد پولیو کے حوالے سے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم 24 اکتوبر کو عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اہم اعلانات کریں گے اور وزیر اعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کے لیے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم اس حوالے سے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کو خط لکھیں گے۔ وزیر اعظم نے نیشنل پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس 1سال بعد بلانے کے بجائے ہر 3 ماہ بعد بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، جبکہ شورش زدہ علاقوں میں پولیو کے خاتمے کےلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے، خصوصی کمیٹی وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور وزیر قومی صحت پر مشتمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک اور بین الوزارتی اعلیٰ سطحی رابطہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کمیٹی وزیر قومی صحت کی سربراہی میں پولیو پروگرام کے لیے وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے موثر پولیو مہم کے لیے احتساب کا عمل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، پولیو مہم کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائےگا۔
وزیراعظم کاانسداد پولیو کےلئےخود میدان میں آنےکا فیصلہ
- 21/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1916 K2_VIEWS
Leave a comment