Friday, 29 November 2024


محسن انسانیت ایدھی صاحب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام

 

ایمز ٹی وی (سکھر) محسن انسانیت ،دکھی انسانیت کے مددگار ،بابائے خدمت ایدھی فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ایدھی سینٹر سکھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عرس مگسی ،گل مہر ،نسرین شاہ ،عبد الجبار ودیگر نے شرکت کی
۔مقر رین نے عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ایدھی صاحب ہم میں نہیں لیکن ان کا نام اور ان کے کارنامے انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں وہ انسانیت کے روشن منار تھے ان کی شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ ان کے نام اور ان کے کارنامے انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں ،وہ انسانیت کے روشن منار تھے ۔ان کے شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ ان کے نام کا ڈنکا پوری دنیا میں بجتا ہے،انسانیت کے خادم کی زندگی سے کئی سبق سیکھے جاسکتے ہیں انسانیت کی خدمت کرنے والی اس عظیم ہستی کو خراجِ تحسین پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کے نقشِ قدم پر چلیں ،خدمتِ خلق کے راستے کو اپنائے ،ان کے چھوڑے ہوئے کام کو آگے بڑھائیں ۔
اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور عبد الستار عیدھی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔مٹھی میں امر جگدیش سشیل ملانی کی جانب سے مٹھی ملک کی نامور شخصیات عبد الستار عیدھی کی پہلی برسی کی تقریب شو مندر میں منائی گئی ،دیئے جلا کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں ہندو اور مسلم سماجی و سیاسی کارکنوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر دئیے جلا کر اور پھول نچھاور کر کے عبد الستار ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور دعا بھی مانگی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا کہ ایدھی ملک کی پہچان ہیں اور کدمت کی اعلیٰ مثال ہیں ایدھی کی زندگی انسانیت کی خدمت کا درس ہیں ۔ایدھی کی زندگی کو مثال بنا کر انسانیت کی خدمت کرنے سے ملک کا نام روشن ہوگا اور انسانیت کا احساس بھی رہے گا ،ایدھی کو ہر مذہب کا فرد احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما سشیل ملانی،نامور گلوکار میر حسن آریسر ،مامام وشن تھری ،عبد ا لغفار ،ڈاکٹر سکندر نے بھی ایدھی کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں شرکاءسمیت اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور لواحقین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment