Friday, 29 November 2024


چین سے جدید سہولتوں سے آراستہ ایمبولینسز کراچی پہنچ گئی

 

ایمزٹی وی (صحت)چین سے جدید سہولتوں سے آراستہ 120 ایمبولینسز کراچی پہنچ گئی 15سیٹوں پر مشتمل ایک ایمبولینس کی مالیت پندرہ لاکھ روپے ہے،آپریٹ کرنے کے لئے پیرا میڈک اسٹاف طبی عملے کو ٹریننگ دی جائے گی،پاکستان میں ان کی تیاری نا مکمن ہے۔ بیرون ملک سے منگوائی گئی ایمبولینسز طویل سفر کی صلاحیت رکھتی ہیں اس کے ذریعےحادثات کے زخمیوں کو دوسرے شہر منتقل کیا جایئگا۔
۔ذرائع کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ ایمبولینسز ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے چخریدی ہیں۔ اس حوالے سے فیصل ایدھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ خصوصی ایمبولینسز چین سے خریدی ہیں اور ان جدید ایمبولینسز میں ہر قسم کے ایڈوانس آلات اور سہولتیں موجود ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی ایمبولینسز پاکستان میں تیار نہیں کی جا سکتی اس لئے یہ چین سے منگوائی ہیں اور یہ خاص طور پر حادثات میں زخمیوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر لے جانے کے لئے استعمال کی جائے گی کیونکہ یہ 15سیٹوں پر مشتمل ایمبولینسز پشاور ،اسلام آباد ،لاہور ،کوئٹہ و دیگر شہروں میں بھی بھجوائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ایدھی فاﺅ نڈیشن پاکستان کا سب سے بڑا فلا حی ادارہ ہے جس نے یہ ایمبولینسز چین سے در آمد کی ہیں اس سے قبل کراچی میں سرف ایکفلاحی ٰ ادارے کے پاس اس قسم کی جدید ایمبولینسز ہیں ،سندھ حکومت اس قسم کی جدید ایمبولینسز کو پنجاب کی سرکاری ایمبولینسز کی طرز پر چلانا چاہتی ہے تاہم اس میں مزید پیش رفت تا حال نہیں ہو سکی ہے جبکہ ایدھی کی جانب سے چین سے منگوائی گئی ایمبولینسز کے بعد یہ کمی بھی دور ہو جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment

comments10