Saturday, 30 November 2024


پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرزکے لیئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس میں 35 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں اورانہیں 4 کیٹیگریزمیں رکھا گیا ہے جب کہ عمراکمل اورشاہ زیب حسن سمیت اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا بھگتنے والے فاسٹ بالرمحمد عرفان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں،اس کےعلاوہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طورپرملوث کرکٹرزشرجیل خان اورخالد لطیف کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اس سال کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں جگہ پانے والے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد، یاسر شاہ، اظہرعلی، محمد عامر،شعیب ملک اورمحمد حفیظ شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں بابر اعظم ، عماد وسیم،اسد شفیق اورحسن علی شامل ہیں ،تجربہ کار فاسٹ بالروہاب ریاض، راحت علی، حارث سہیل ،سمیع اسلم، شان مسعود،سہیل خان، فخرزمان، جنید خان، احمد شہزاد اورشاداب خان کوسی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے جب کہ محمد نواز، رومان رئیس ،عامر یامین، عثمان صلاح الدین، محمد رضوان اور عمرامین ڈی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment