Friday, 29 November 2024


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں داخلےکےلئےطلباء بڑی مشکل میں گِھر گئے

 

ایمزٹی وی (تعلیم)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے رواں سال میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ میں اپلائی کرنے والے طالب علموں کو آن لائن فارم پُر کرنے کے بعد ان میں رہ جانے والی غلطیوں کو رفع کرانے کے لئے بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پورے پنجاب میں میڈیکل ایڈمیشن سے پہلے انٹری ٹیسٹ لینے کے لئے جو آسانی پیدا کی تھیں اسکی ٹیکنیکل اور انتظامی خامیوں کی وجہ سے طالب علموں کو لاہور آنا پڑ رہا ہے ۔پنجاب بھرسے آنے والے طلبا اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ آن لائن اپلائی کرتے ہوئے کوئی غلطی رہ جائے توا سے ایڈٹ کرنے کی سہولت نہیں دی گئی نہ ڈویژنل سطح پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کوئی ایسا انتظام کیا ہے نہ ہی آن لائن غلطی کا کوئی متبادل سسٹم دیاگیا ہے ،اس غلطی کو دور کرنے کے لئے ہزاروں طلبا وطالبات کو اپنے والدین کے ساتھ لاہور آنا پڑرہاہےاور اس کام کے لئے صرف ہفتہ کا دن مقرر کیا گیا ہے لیکن بے پناہ رش اور بد انتظامی وجہ سے ایک دن میں یہ کام ہو نہیں پاتا تو امیدوار کو اگلے ہفتہ دوبارہ آنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ۔ عملہ کوئی بات پوچھنے پر بے عزت بھی کرتا ہے اور ان کے پاس کوئی ایسا لائحہ عمل بھی نہیں کہ انٹری ٹیسٹ فارموں کی اصلاح کے لئے سہولت کیسے پیدا کیا جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے عملہ کا کہنا ہے کہ ہم نے امیدواروں اور انکے والدین کو کانفرنس ہال میں اے سی میں بیٹھایا ہے لیکن اتنی بھاری تعداد کو منٹوں میں فارغ کرنا مناسب نہیں ۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سنجیدگی سے اس تکلیف دہ پراسس کوآن لائن ہی ختم کرنا چاہئے کیونکہ یہی کام امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آکر کرانا پڑتا ہے۔ ڈیلی پاکستان آن لائن نے اس موقع کی وڈیو کلپ بنائی ہے جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کانفرس ہال صبح سے بیٹھی طالبات اور انکے والدین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment