Saturday, 30 November 2024


نواز شریف کے ہٹنے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا؟

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ کے باہر پانامہ جے آئی ٹی کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق حتمی فیصلے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر عدالت کے باہر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سازش ہو رہی ہے تو نواز شریف سازش کرنے والعں کے نام بتائے ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے کہ وہ فلور آف دی ہاﺅس سازش کرنے والوں کا نام بتائیں ۔آئی ایس پی آر نے واضح کردیا کہ ان کا جے آئی ٹی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ان کا ہٹنے سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

 

Share this article

Leave a comment