Friday, 29 November 2024


سابق ہاکی پلیئرز کے ہاکی فیڈریشن کو مفید مشورے

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)ماضی کے سابق عظیم پلیئرز نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مفید مشوروں سے نواز دیا۔ حال ہی میں انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست نے پی ایچ ایف حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیدار مستقبل کی پلاننگ کیلیے پھونک پھونک کرقدم رکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کو اسکاٹ لینڈ کے سوا تمام ٹیموں سے عبرتناک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اولمپک چیمپئن ارجنٹائن نے عبدالحسیم الیون کو زیر کرکے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کیا تو بھارت نے مسلسل دوسری بار شکست دے کر ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے میچ کی طرف دھکیل دیا، قومی ٹیم کی اس صورتحال پرصدر پی ایچ ایف خاصے نالاں اور رواں برس اکتوبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں عوامی توقعات کے مطابق نتائج حاصل کرنے کیلیے سنجیدہ اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کے حق میں ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment