Friday, 29 November 2024


جامعہ سندھ میں نئے ڈائریکٹرزاور چیئرپرسنزکا تقرر

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ سندھ جامشورو کے نئے مقرر کردہ ڈائریکٹرز و چیئرپرسنز کو تقرری کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سینٹرز کے3ڈائریکٹرز اور ڈپارٹمنٹس کے 7 چیئرپرسنز کو آرڈرز دیئے۔ اس ضمن میں وی سی آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں سینڈیکیٹ کی منظوری کی روشنی میں انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر کے طور پرڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، عابدہ طاہرانی سندھ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز سینٹر کے لیے ڈاکٹر غلام علی جاری کو اور انسٹیٹیوٹ آف مائکروبیالوجی کے ڈائریکٹر کے لیے ڈاکٹر غلام اصغر ماکا کو آرڈرز دیئے گئے، جبکہ زولاجی شعبے کی چیئرپرسن کے لیے ڈاکٹر طاہرہ جبیں، سوشیالوجی کے لیے ڈاکٹر اعجاز علی وسان، ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے لیے ڈاکٹر محبوب علی رند، ڈپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹس کے لیے ڈاکٹر محمد علی گھوٹو، ڈپارٹمنٹ آف کرمنالوجی کے لیے ڈاکٹر نبی بخش ناریجو، ڈپارٹمنٹ آف کمپیریٹو رلیجن اینڈ اسلامک کلچر کے لیے ڈاکٹر بشیر احمد رند اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے لیے ڈاکٹر بدر سومرو کو چیئرمین کے طور پر تقرری کے آرڈرز دیئے گئے۔

 

Share this article

Leave a comment

comments3