Saturday, 30 November 2024


بھارتی ڈپٹی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر، سبزکوٹ اور کیانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان اور 3 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا، ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک فوجی جوان سمیت 3 افراد کو شہید کر دیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے بھی 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
 

 

Share this article

Leave a comment

comments14