Friday, 29 November 2024


رن آؤٹ پر وکٹیں گنوانے میں پاکستان نمبر3 پر

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) گزشتہ3سال کی ٹیسٹ کرکٹ میں رن آئوٹ پر وکٹیں گنوانے میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ دنوں کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم نے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کو 4 وکٹ سے زیر کیا، اس دوران پہلی اننگز میں اہم مواقع پر2 بیٹسمینوں کے رن آئوٹ ہونے کی وجہ سے مہمان ٹیم حاوی ہوگئی تھی، اپل تھارنگا71 اور دلروان پریرا 33رنز پر وکٹیں گنوا بیٹھے جس کی وجہ سے آئی لینڈرز پہلی اننگز میں برتری حاصل نہ کرپائے، وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے غلطیاں کرنے کی سری لنکن ٹیم عادی مجرم ہے

2014سے اب تک آئی لینڈرزنے 36ٹیسٹ میں 17 وکٹیں اس انداز میں گنوائیں جبکہ انگلینڈ 41 مقابلوں میں 15 رن آئوٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے بھی اس عرصے میں15وکٹیں رننگ میں غلطیاں کرتے ہوئے گنوائیں لیکن میچزکی تعداد 32ہے، آسٹریلیا نے 38 مقابلوں میں 14 جبکہ ویسٹ انڈیز نے 28میچز میں12بار وکٹیں گنوانے کیلیے بولرز کے بجائے فیلڈرز کو زحمت دی، جنوبی افریقہ نے 32میچز میں 11،بھارت نے 36میں 10وکٹوں کا نقصان رن آئوٹ کی وجہ سے اٹھایا،بنگلہ دیش19اورنیوزی لینڈ33میچز میں9،9بار یہی صدمہ اٹھا چکے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ 3 سال کے دوران 9 ٹیسٹ میں زمبابوے کا ایک بیٹسمین بھی رن آئوٹ نہیں ہوا۔

 

 

Share this article

Leave a comment