Friday, 29 November 2024


خبردار!استعمال شدہ سرنجزایچ آئی وی مرض پھیلنےکی اہم وجہ

 

ایمزٹی وی (صحت)ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت لاہور کے اہم علاقوں میں ایچ آئی وی اسکریننگ جاری ہے ۔ اسکریننگ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ٹرک ڈرائیورز، خواجہ سراؤں اوراستعمال شدہ سرنجز استعمال کرنے والے افراد (نشئی وغیرہ)میں ایڈز کا مرض زیادہ پھیل رہاہے۔
ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکریننگ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ استعمال شدہ سرنجزاستعمال کرنے والے افراد (نشئی ) میں 8 سے 12 فیصدایڈزکاشکار ہیں جس کی وجہ سے یہ نشہ کرنے والے افراد ایچ آئی وی مرض سے متعلق پہلے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایڈز کا شکار افراد میں خواجہ سرا دوسرے اور ٹرک ڈرائیورز تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈاکٹر عثمان کے مطابق 6 ماہ کے دوران ہائی رسک آبادیوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں پتا چلا کہ 4 اعشاریہ 85 فیصد خواجہ سرا ایڈزکاشکارہیں جبکہ ایک فیصد ٹرک ڈرائیورزمیں ایچ آئی وی پایا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment