Friday, 29 November 2024


بھارت میں چین کی مخالف جذبات میں اضافہ

 

ایمزٹی وی (بیجنگ)چینی اخبار نے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے الیکشن ہندو قوم پرستی کو بنیاد بنا کر لڑا، اگر ہندو قوم پرستی سے شدت پسندی کی فضا بنی تو اسے روکنے کیلئے مودی حکومت کچھ نہیں کرسکے گی۔
آرٹیکل کے مطابق واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہونیوالا تشدد روکنے میں حکومت بے بس نظر آتی ہے، یہ حالات بھارت کو خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ آرٹیکل کے مطابق بھارت میں چین مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس پر چین کو طویل المدتی حالات کے مطابق موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے

 

Share this article

Leave a comment