ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت کی جانب سے سی این جی پر جی ایس ٹی وصول کئے جانے کے خلاف سی این جی مالکان کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،عدالت حکومت کو جی ایس ٹی لینے سے نہ صرف روکے بلکہ اب تک لیا گیا تمام ٹیکس بھی واپس کرے۔جس کے بعد عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کر تے ہوئے وفاق اور اوگرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
ہائیکورٹ نے حکومت کو سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا
- 21/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1863 K2_VIEWS
Leave a comment