Saturday, 30 November 2024


وزیرِ تعلیم سندھ کی ہدایت پر 100 سے زائد افسران کو شو کاز نوٹس جاری

 

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث 100 سے زائد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔ وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث 100 سے زائد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، پرنسپلز، ہیڈماسٹرز اور گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک کے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر کے مطابق کرپشن میں ملوث کسی بھی افسر کو نہیں بخشا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے کیسز بھی متعلقہ محکمے کو بھیجے جارہے ہیں

 

 

Share this article

Leave a comment