Friday, 29 November 2024


شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)لیگی رہنماﺅں کی اکثریت نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کردی،میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں نواز شریف کے زیر صدارت رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں لیگی رہنماﺅں کی اکثریت نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری کی بجائے مستقل وزیراعظم بنایا جائے۔
لیگی ارکان کی اکثریت کا کہنا تھا پنجاب ہماری طاقت ہے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ رہنا چاہئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو لانے سے پنجاب میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔تاہم اس حوالے سے اجلاس جاری ہے جس میں وزارت عظمیٰ کے حتمی امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment