Friday, 29 November 2024


مشہور گیم ایپ:" لڈو اسٹار" کھیلنا ممنوع قرار

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو وہ وقت تو یاد ہو گا جب بچپن میں وقت گزارنے کیلئے لڈو کھیلا کرتے تھے اور دانے گرا کر سامنے آنے والے نمبروں کے مطابق اپنی اپنی ”گیٹی“ آگے بڑھاتے تھے۔
یہ کچھ زیادہ پرانی بات نہیں ہے اور ہم میں سے کچھ لوگ تو اب بھی یہ گیم کھیلتے ہیں، اگرچہ یہ گیم کھیلنا کیلئے ’بچہ‘ ہونا ضروری نہیں کیونکہ ہر عمر کا شخص ہی اس کے سحر میں جکڑا نظر آتا ہے۔ ایک جانب یہ گیم بہت سادہ ہے تو دوسری جانب اتنی ہی دلچسپ بھی ہے جو ایک گتے پر بنی ہے اور کھیلنے کیلئے کم از کم دو کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے اور اگر کھلاڑی چار ہو جائیں تو لطف بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔
لیکن اب اس سے بھی زیادہ حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں جنہیں جان کر آپ یقینا اس گیم کو دوبارہ کھیلنے کے بارے میں کئی بار سوچیں گے کیونکہ انٹرنیٹ پر ہزاروں صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ لڈو یا اس سے ملتی جلتی کوئی بھی گیم کھیلنا جس میں ’دانہ‘ (ڈائس) پھینکا جاتا ہے، کھیلنا حرام ہے۔ اور دلچسپ امر یہ ہے کہ بہت سے لوگوں نے اپنے طور پر مذہبی رہنماﺅں سے اس بابت بات چیت کی اور پھر فیس بک پر دیگر لوگوں کو بھی متنبہ کیا۔

 

Share this article

Leave a comment