Friday, 29 November 2024


جوڈیشنل کمیشن نے نادرا سے 37 حلقوں سے متعلق فرانزک رپورٹس طلب کرلیں

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے الیکشن کمیشن نے نادرا سے فرا نزک رپورٹس طلب کرلی ۔انتخابات میں مبینہ دھاندلی  کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں جسٹس ناصرالملک کی سربراہی 3 رکنی جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ کاروائی کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کےقواعد وضوابط میں تین سوالات پوچھے گئےہیں، پوچھے گئے تینوں سوالات کا جواب دیں گے، جوڈیشل کمیشن نتائج کی پروا کئے بغیر قانون کے مطابق کام کرے گا، کمیشن انتخابات میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا تاہم اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی سے متعلق سیاسی جماعتوں کی شکایات اورتجاویز کاجائزہ لیں گے، میڈیا کوریج کی صورت میں کمیشن کی کارروائی کے میرٹ کو زیر بحث نہ لایا جائے اور اس سے یہ تاثر بھی نہیں ابھرنا چاہیے کہ وہ کاروائی پر اثرانداز ہورہا ہے۔تحریک انصاف  کے وکیل عبدالحفیظ  پیرزادہ نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا کہ شفاف انتخابات کےمتعلق آئین کےآرٹیکل 218 پرعمل نہیں ہوا، دھاندلی سے متعلق ہزاروں صفحات پر مشتمل مواد موجود ہے، جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں 37 حلقوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی جب کہ تحریک انصاف کو بھی مزید شواہد جمع کرانے کا حکم دے دیا

Share this article

Leave a comment