Friday, 29 November 2024


کنگ خان کی اہلیہ سورج کی تیز شعاعوں کو برداشت نہ کرسکیں

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ صرف شاہ رخ ہی نہیں بلکہ ان کی خوبصورت بیوی گوری خان بھی اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابرام سمیت حال ہی میں لاس اینجلس سے چھٹیاں گزار کر لوٹے ہیں

0 gauri 1502084664

 

جہاں انہوں نے سری دیوی اور ان کے بچوں کے ساتھ بھی خوشگوار وقت گزارا۔ تاہم ان چھٹیوں کے دوران ساحل سمندر کی سیر کرتے ہوئے گوری کا چہرہ سورج کی تیز شعاعیں برداشت نہ کرسکا اورجھلس گیا جس کی وجہ سے ان کی جلد متاثر ہوگئی۔ بھارت واپس آنے کے بعد گوری ممبئی کے علاقے باندرا میں ایک جلدی امراض کے کلینک کے باہر دیکھی گئیں ہیں، جہاں وہ اپنے چہرے کے علاج کی غرض سے آئی تھیں، جھلسی ہوئی اور سوجن زدہ جلد کی وجہ سے گوری خان کو پہچاننا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment