Thursday, 28 November 2024


پنجاب میں 3 مجرموں کوپھانسی دےدی گئی

ایمز ٹی وی (فیصل آباد)گوجرانوالہ میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 2 مجرموں کو فریقین کی جانب سے صلح کرنے کے بعد نئی زندگی مل گئی.ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں مجرم ظفر اقبال کو علی الصبح پھانسی دی گئی، مجرم نے 2005 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرخاتون کوقتل کیا تھا۔ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں مجرم اعجازاورعبدالجبارکو پھانسی دی گئی، مجرم اعجاز نے 1995 میں تلخ کلامی پر محلے دار کو قتل کیا تھا جبکہ عبد الجبارنے گھڑی واپس مانگنے پر 2008میں دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا.ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں ہی 2 مجرموں نظام دین اور محمد حسین کی پھانسی آخری لمحات میں فریقین کی جانب سے صلح کرنے کے بعد ٹل گئی، نظام دین نے 1998میں دشمنی پر اور محمد حسین نے 1998 میں گوجرہ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment