Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


پاکستان کی ’’بات چیت‘‘ کانز فلم فیسٹیول میں کامیابیاں سمیٹنے کے لئے تیار

    :ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستانی مختصر فلم ’بات چیت‘ بین الاقوامی شہرت سطح پر معتبر ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شامل ہوکر ملک کی فلم انڈسٹری میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس کانز فلم فیسٹیول 13مئی سے شروع ہوگا جس میں جہاں دنیا بھر سے مختلف موضوعات پر بننے والی فلمیں پیش کی جائیں گی وہیں مختصر دورانیے کی فلم ’بات چیت‘ پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔فلم کا دورانیہ صرف 10 منٹ ہے اور اس کی پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر ریاکہ چوہدری ہیں۔ ’’بات چیت‘‘ کی کہانی چائے کی ٹیبل پر بیٹھے دو دوستوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے گرد گھومتی ہے۔ معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور جوشندر چگر نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں جب کہ فہد مرزا، وسعت اللہ خان اور حماد حسن عسکری بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
فلم کی کہانی کے حوالے سے ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ’بات چیت‘ میں مکالموں کی ادائیگی کم اور چہرے کے تاثرات سے زیادہ کام لینا تھا جو کسی چیلنج سے کسی طرح کم نہیں۔ ریاکہ نے 10 منٹ میں انتہائی مہارت سے لوگوں تک اپنی بات پہنچائی ہے۔

واضح رہے کہ ’’بات چیت‘‘ انڈونیشیا میں ہونے والے دستاویزی اور مختصر فلموں کی کیٹیگری میں 3 ایوارڈز اپنے نام کر جیت چکی ہے۔ 

 

Share this article

Leave a comment