Friday, 29 November 2024


تھرپارکر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے امراض بے قابو

 

ایمزٹی وی (صحت)صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے حالیہ بارشوں کے بعد مٹھی اور تھرپارکر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے امراض بڑھنے کے پیش نظر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ تھر اور اس سے منسلک ملحقہ علاقوں میں مچھروں سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم کو فوری طور پر تیز کیا جائے اور اسکا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے خصو صاً ایسے علاقے جہاں بارش کا پانی جمع ہے اور ایسے دور دراز علاقے جہاں اسپتال اور ڈاکٹر کی سہولتیں قریب میسر نہیں۔
صوبائی وزیر نے اس حوالے سے مٹھی اور تھرپارکر کا دورہ بھی کیا۔صوبائی وزیرڈاکٹر سکندرمیندھرو نے مٹھی میں اجلاس بھی منعقد کیا جہاں محکمہ صحت کے افسران نے محکمہ صحت کی کارکردگی اور بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں صوبائی وزیر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ مٹھی اور تھرپارکر میں ڈینگی اور چکن گونیا کی ادویا ت ہر سرکاری ہسپتال میں موجود ہونی چاہئیے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ دریں اثنا تھر سے نامہ نگار کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر مہمندرو تھر پہنچ گئےاورمتاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مٹھی میں محکمہ صحت کے ضلع افسران سے ہنگامی میٹنگ کی انہوں اس موقع پر کہا کہ اس سے قبل ڈاکٹر مسیحا بن کر علاج کرتے تھے مگر آج وہ عوام کا علاج کرنے کے بجائے پیسے ہی کما رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment