Friday, 29 November 2024


22اگست کو ملک کے خلاف تقریر کرنے والی جماعت پر پابندی عائد کی جائے،سنی تحریک

 

ایمز ٹی وی(کراچی ) کراچی کے امن کو برباد ہونے نہیں دینگے ،کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کیلئے سنی تحریک نے اہم رول ادا کیا ہے ،کراچی کے امن کو خراب کرنے کیلئے ایک بار پھر امن کے دشمنوں کو آکسیجن دینے کی سازش ہورہی ہے جس کو ملک کے ادارے اور عوام کو ناکام بنانا ہوگا ،لندن کے بھائی اور کراچی کے چھوٹے بھائی ایک سکے کے دورخ ہیں ۔
 
22اگست کو ملک کے خلاف تقریر کرنے والی جماعت پر پابندی عائد کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد فہیم الدین شیخ نے کراچی پریس کلب پر پاکستان سنی تحریک کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری نے بھی خطاب کیا۔

 

Share this article

Leave a comment