Friday, 29 November 2024


بھارتی فنکاروں کے لبوں پر پاکستان کا قومی ترانہ سج گیا

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پرپاکستان کے حریف سمجھے جانے والے ملک بھارت نے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارک باد دے دی ہے۔پاکستانی قوم اپنا سترویں یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف اورنہایت پرجوش ہے جہاں کراچی سے خیبرتک جیوے جیوے پاکستان کی آوازیں بلند ہیں اورعوام ہرسال کی طرح اس سال بھی نئے نئے طریقوں سے جشن آزادی کو منفرد انداز میں منانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
 
 
ملک بھرمیں اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیے گئے جبکہ ان عمارتوں کو خوبصورتی سے سجا بھی دیا گیا ہے جبکہ قوم نے اپنے گھروں، گلیوں اور کوچوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا دیا ہے۔پاکستانی قوم کی جشن آزادی کے لیے یہ تیاریاں جاری ہی تھیں کہ پاکستان کا حریف ملک سمجھے جانے والا بھارت نے بھی اس سال پاکستان کوجشن آزادی کی مبارک باد منفرد اندازمیں دی ہے۔وڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پربھارتی نوجوانوں نے ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ مختلف پلے کارڈزہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ پلے کارڈزمیں لکھا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو ایک گانا ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسا گانا جو طاقت اورترقی کا ایمان، فخراورعظمت ہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ گانا کوئی اورنہیں بلکہ پاکستان کو قومی ترانہ پاک سرزمین شاد باد ہے جو بھارتی نوجوان انتہائی دل سے اور منفرد انداز میں پڑھ رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment