Friday, 29 November 2024


امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں ، آرمی چیف کا کرارا جواب

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں بلکہ ہم اپنی خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اور نئی امریکی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے تعاون کا خواہاں ہے۔
 
DH6cwC3XUAAwzFm
 
ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر پر زور دیا کہ ہم امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد نہیں بلکہ اس کا اعتماد، مفاہمت اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کیلئے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا دوسرے کسی اور ملک کیلئے اہمیت رکھتا ہے، ہم نے افغانستان میں قیام امن کیلیے بہت کچھ کیا ہے اور کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے قومی مفاد و قومی پالیسی کے مطابق آئندہ بھی اس سلسلے میں مزید اقدام کرتے رہیں گے، افغانستان میں امن پاکستان کیلیے بھی بہت اہم ہے، تاہم ہمارے کردار اور قربانیوں کوتسلیم کیےجانےکی ضرورت ہے۔ افغانستان کی طویل ترین جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کامیابی کی ضمانت ہے۔

 

Share this article

Leave a comment