Friday, 29 November 2024


ایم کیو ایم کےبانی الطاف حسین کی جائیداد نیلام کرنےکاحکم

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)انسداد دہشتگردی عدالت نے فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پاک آرمی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر بانی ایم کیو ایم کی جائیداد ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔
ر
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی جائیداد کی تفصیل بھی طلب کرلی۔ بانی ایم کیو ایم کیخلاف تھانہ مارگلہ میں اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو تھانہ گولڑہ، سیکرٹریٹ، بہارہ کہو اور تھانہ کوہسار کے کیسز میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment