Friday, 29 November 2024


شریف خاندان کی شوگر ملوں پر پابندی عائد

 

ایمزٹی وی(لاہورٍ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شریف خاندان کی شوگرملوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے شریف خاندان کی شوگرملوں کی منتقلی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق شوگر مل، حسیب وقاص اور چوہدری شوگر مل کو قانون کے بر عکس منتقل کیا گیا لہذا شوگر ملز کو 3 ماہ کے اندر واپس منتقل کیا جائے۔
واضح رہے کہ 2006 میں صوبے بھر میں نئی شوگر ملوں کے قیام اور اس کی ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقلی پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم 2015 میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس میں ترمیم کرتے ہوئے شوگر ملوں کی منتقلی پر سے پابندی اٹھالی تھی جس کے بعد ان ہی کے خاندان کی 3 شوگر ملیں وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب منتقل کی گئیں

 

Share this article

Leave a comment