Friday, 29 November 2024


قزافی اسٹڈیم میں شائقین کرکٹ کا تانتا بن گیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، ورلڈ الیون کی ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں مال روڈ پر نجی ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا، ٹیم کی آمد سے قبل روٹ پر سخت چیکنگ کی گئی اور ہزاروں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں، دیگر پلیئرز میں ہاشم آملا، تمیم اقبال، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، ڈیوڈ ملر، گرانٹ ایلوئٹ، ڈیرن سیمی، تھشارا پریرا، عمران طاہر، مورنے مورکل، وکٹ کیپر ٹم پین اور بین کٹنگ شامل ہیں جبکہ سیموئل بدری نے بھی ورلڈ الیون کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر پلیئرز میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی اور سہیل خان شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment