Friday, 29 November 2024


سابق وزیراعظم اور اہل خانہ کو عدالت میں پیشی کا حکم

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی دا رالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو حسن اور حسین نواز سمیت 19ستمبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے
۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ابتدائی سماعت کی اور انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دو نوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو 19ستمبر کو عدالت میں طلبی کے سمن جاری کیے ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس حسن اور حسین نواز کی متحدہ عرب امارات میں کمپنیوں کے حوالے سے ہے جن میں 12ملین درہم انویسٹ کیے گئے تھے ۔
اس رقم کے حوالے سے جے آئی ٹی نے طارق شفیع سے بھی سوالات کیے تھے جن میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ رقم عزیزیہ اسٹیل ملز سے حاصل ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی نے ان سے منی ٹریل بھی مانگی تھی اور نیب نے اس بنیاد پر ریفرنس تیار کیا تھا ۔

 

Share this article

Leave a comment