Friday, 29 November 2024


یمن بحران میں پاکستان سعودیہ کی مدد کرنے کیلئے تیار

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستانی قیادت نے ایک بار پھر سعودیہ عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جزو سعودیہ عرب کی سرحدوں اور خودمختاری کا تحفط ہے وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ سعودیہ کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے کئے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودیہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سعودیہ کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گا ۔ وزیر اعظم نے جمعرات کو سعودیہ میں فرمانرواں شاہ سلطان بن عزیز اور ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز، وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود، وزیر داخلہ نائب ولی عہد نائف السعود اور وزیرخارجہ سعود الفیصل سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر سعودیہ کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کی بھرپور مدد کرےگا ۔دفتر خارجہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سعودیہ کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ سے دہشت گردوں کا خاتمہ صرف سعودیہ کا ہی نہیں بلکہ پورے مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے اور اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں خطہ مزید عدم استحکام کا شکار نہ ہو۔وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی سعودی عرب گئے تھے۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سعودی وزیر دفاع سے علیحدہ طویل ملاقات کی۔

 

Share this article

Leave a comment