ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل کھیلا جانے والا آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم جائیں گے جب کہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔