Thursday, 28 November 2024


دشمن اسلام کو تشدد پسند اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں ، امام کعبہ

ایمز ٹی وی (لاہور) امام کعبہ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ دشمن اسلام کو تشدد پسند اور نفرت کے مذہب کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔پاکستان کی سب سے بڑی لاہور بحریہ ٹاؤن مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام رحمت کا مذہب ہے اور در گذر کا سبق دیتا ہے اس مذہب میں کسی پر کوئی ذبردستی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے نبی کریم ﷺ نے بھی نجران کے کفار کیلئے مسجد کے دروازے کھول دیئے تھے ۔آپﷺ غیر مسلموں کی تیمارداری کیلئے ان کے کٓگھر جایا کرتے تھے ۔آپﷺ کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر آپکا یہودی غلام بھی مسلمان ہوگیا تھا ۔امام کعبہ نے کہا مذہنی تعصب دنیا کی سب سے بڑی برائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن ہمارے مذہب کے خالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور اسلام کو پوری دنیا میں نفرت اور تشدد پسند مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر اور بلخصوص پاکستان پر اپنی رحمت کرے ۔  

Share this article

Leave a comment