Friday, 29 November 2024


محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے اہم اجلاس

 

ایمزٹی وی (کراچی)کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے کورہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سندھ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہتے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی ادارے باہمی رابطوں سے امن وامان کی صورتحال پرنظر رکھتے ہوئے عبادت گاہوں،مجالس ،جلوسوں کے راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن فضا کے لیے مذہبی رہنماؤں،علما، شہریوں کا اداروں سے تعاون نا گزیر ہے۔

 

Share this article

Leave a comment