Thursday, 28 November 2024


صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے معاملے پر مچھ جیل حکام نے خط لکھ دیا

ایمز ٹی وی (مچھ) صولت مرزا کی پھانسی سے متعلق مچھ جیل حکام نے وزیر داخلہ سندھ اور محکمہء وفاق کو خط لکھ دیا ڈیتھ وارنٹ کل جاری ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 اپریل کو پھانسی دی جانی تھی مگر ایم کیو ایم پر سنگین الزامات پر مبنی صولت مرزا کی ویڈیوں نے تہلکہ مچادیا جس کے بعد صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹے مؤخر ہونے کے بعد تیس دن ملتوی کردی گئی تھی یاد رہے کہ صولت مرزا کو 1999 ء میں چوہدری اسلم شہید نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد صولت مرزا کو عدالت نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

 

Share this article

Leave a comment