Thursday, 28 November 2024


امجد صابری قتل کیس، ملزمان کو عدالت میں پشی کا حکم

 

ایمزٹی وی(کراچی)معروف قوال امجد صابری قتل کیس سمیت 14حساس نوعیت کے مقدمات میں نامزد ٹارگٹ کلرز اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کیخلاف مقدمات سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت منتقل کردیے گئے۔
فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو طلب کرلیا،بدھ کو ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے،ملزمان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،مقدمات میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 14 دیگر مقدمات شامل ہیں، ملزمان کے معروف قوال امجد صابری، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں،ہائی کورٹ نے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 پرائیوٹ کی اراضی پر چائنا کٹنگ اور قبضہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر ڈائریکٹر کے ڈی اے لینڈ انفورسمنٹ کی گرفتاری کا حکم دیا،عدالت عالیہ نے 17 اکتوبر تک ملزم کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
گزشتہ روزسماعت کے موقع پردرخواست گزارصائمہ کے وکیل نے کہا کہ عدالت کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود ڈائریکٹر کے ڈی اے لینڈ اینڈ انفورسمنٹ پیش نہیں ہوئے،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 میں ایک ہزار مربع گز زمین پر لینڈ مافیا قابض ہے، عدالتی حکم کے باوجود قبضہ ختم نہیں کرایا جارہا ہے،لینڈ گریبرعنایت علی اور اقرارحسین ودیگر کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے،عدالت نے ڈائریکٹر کے ڈی اے لینڈ اینڈ انفورسمنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے کے ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ انفورسمنٹ کو 17 اکتوبرکوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

 

Share this article

Leave a comment