Friday, 29 November 2024


جنگلی حیات کے تفظ کے لیے یالی ووڈ کے سپراسٹار کا بڑا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ہالی ووڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ اور کلائمٹ چینج پر کام کرنے والی تنظیموں کے لیے دو کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہالی ووڈ میڈیا کے مطابق ٹائی ٹینک کی وجہ سے شہرت پانے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم نے جنگلی حیات اور آب و ہوا میں تبدیلی پر کام کرنی والی تقریباً 100 تنظیموں کو دو کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے 42 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ ہم فخر سے جنگلی حیات کے تحفط اور آب و ہوا کی تبدیلی پر اندرون اور بیرون ملک کام کرنے والی تنظیموں کی حمایت کریں گے تاکہ ہر طرح سے سمندر، جنگلات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے نسل کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔
لیونارڈو ڈی کیپریو فاوٗنڈیشن کے سی ای او نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں بہت تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، کلائمٹ چینج کی وجہ سے گرمی کی شدت اور سمندری طوفانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تاخیر سے قبل بھرپور انداز میں جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بچاؤ کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے اور یہ رقم اسی تناظر میں عطیہ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آسکر ایواڈ یافتہ لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی فاوٗنڈیشن کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی کاموں میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیتے رہتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment