Saturday, 30 November 2024


پاک روس فوجی مشق"دروزیہ 2017 "کاآغاز

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں ”دروزبہ 2017“کا آغاز ہو گیا جو کہ دو ہفتے تک جاری رہیں گی ۔
 
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس میں ہونے والی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور روس کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی ۔
دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی ،یرغمالیوں کی رہائی ،محاصرہ،امددادی کارروائیوں اور سرچ آپریشن کی کاررروائیوں سے متعلق مشقیں کی جائیں گی ۔مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تجربے سے استفادہ اٹھا نا ہے۔
 
ان مشقوں کا نام ”درو زبہ “رکھا گیا ہے جس کا مطلب دوستی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان پاکستان میں بھی دہشت گردی کے خلاف مشقیں ہو چکی ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment