Friday, 29 November 2024


عائشہ باوانی کالج بند نہ کرنے کا عدالتی حکم

 

یمز ٹی وی (کراچی /تعلیم)سندھ ہائیکورٹ نے ‏عائشہ باوانی کالج کھلوانےسےمتعلق اساتذہ اوروالدین کی جانب سےدائردرخواست پر عبوری حکم میں 5 اکتوبرتک توسیع کردی، عدالت میں ‏ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،ناظر ہائیکورٹ ،ڈی ایس پی صدر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئ۔ ‏ عدالت نےکالج اوراسکول کے درمیان دیوارکی دوبارہ تعمیرکی اجازت دےدی،عدالت کا کہنا تھا کہ دیوارکی تعمیر کی نگرانی ناظر ہائیکورٹ خودکریں گے، عدالت نےحکم دیا کہ ‏حتمی فیصلہ آنےتک عائشہ باوانی کالج کھلا رکھا جائے۔ عدالت نےکالج کھلوانے سے متعلق عبوری حکم میں پانچ اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

Share this article

Leave a comment