Friday, 29 November 2024


مصطفیٰ کمال نے کراچی کو نقصان پہنچایا ہے، ناصرحسین

 

ایمز ٹی وی (کراچی) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات اور ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے مصطفی کمال کی سندھ حکومت پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے کے عوام اس بات سے واقف ہیں کہ سابق سٹی ناظم نے کراچی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے کے عوام اس بات سے واقف ہیں کہ سابق سٹی ناظم نے کراچی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو کتنا نقصان پہنچایا ہے، ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی بھرتی اور وسائل کی لوٹ مار کی وجہ سے آج بھی بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، انھوں نے مصطفی کمال کوسول اسپتال، کراچی کے جدید ٹراماسینٹر کے دورے کی دعوت دی جو پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر تعمیر کیا گیا ہے۔ سابق سٹی ناظم اپنی پرتعیش رہائش گاہ سے باہر نکلیں اور لاڑکانہ، خیرپور، گمبٹ، مٹھی اورسندھ کے دیگر شہروں کا دورہ کریں اوردیکھیں کہ پی پی قیادت نے عوام کو تعلیم اور صحت کی جدید سہولتیں فراہم کردی ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہاکہ سابق سٹی ناظم نے دوسروں کی محنت سے شروع کیے گئے منصوبوں پر قبضہ کرکے اپنے نام کی تختیاں لگوائیں جبکہ پیپلزپارٹی نے نئی سڑکوں، بائی پاسز، انڈرپاسز کاجال بچھادیاہے، ان سہولتوں کی فراہمی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہوئی ہے۔ ناصر شاہ نے کہاکہ کراچی میں حالیہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کا پی پی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ لاڑکانہ میں امراض قلب کا جدید ادارہ بھرپور طریقے سے کام کررہاہے لیکن سابق سٹی ناظم کو اپنی تنگ نظری کی وجہ سے نظرنہیں آرہا۔ صوبائی وزیر نے سابق سٹی ناظم کو یاد دلایا کہ برساتی نالوں پر تجاوزات کے باعث حالیہ بارشوں میں پانی کے اخراج میں رکاوٹ سے شہریوں کا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Share this article

Leave a comment