Friday, 29 November 2024


نیوکراچی کی فیکٹری میں لگی آگ بجھادی گئی

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھا دی گئی جس کے بعد فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آتشزدگی اس تازہ واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا ہے۔ نیو کراچی صنعتی ائیریا نالہ اسٹاپ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فیکٹری کی تیسری منزل پر موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی تھی جس کو فائر بریگیڈ نے فوری آپریشن کرکے پھیلنے سے روک لیا گیا تھا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم آپریشن میں 8 فائر ٹینڈرز2 باوزراورایک اسنارکل نے حصہ لیاجبکہ آپریشن 3 گھنٹے تک جاری رہا۔

انڈسٹریل ایسوسیشن کے نمائندے کے مطابق فائر بریگیڈ کے فوری ایکشن نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے نیو کراچی 7 نمبر میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا تھا جبکہ 8فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ابتداء میں آگ بجھانے کے لیے 2 فائر ٹینڈ رروانہ کیے گئے تھے جن کا پانی ختم ہوگیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد فیکٹری کے اندر پھنس گئے تھے جن کی چیخوں کی آوازیں باہر تک آرہی تھیں جنہیں بعد میں بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ ریسکیو و امدادی اہلکاروں نےان افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا تھا کہ آگ نے فیکٹری کی بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment