Friday, 29 November 2024


کالجز میں نصابی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی/تعلیم)سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویزاحمد سیہڑ نے سندھ کے تمام سرکاری کالجوں کے انسپیکشن ، نصابی ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں صوبہ کے ریجنل ڈائریکٹر ز کالجزاو ر ڈائریکٹرز انسپیکشن نے شرکت کی اجلاس کے انعقاد کا مقصد صوبہ کے کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا تھا۔

اجلاس میں تمام ڈایریکٹرز کو ہدایات دی گئیں کہ گیارہویں کلاس کی تدریسی عمل کا 11ستمبر سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

لہذا وہ تمام کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیں ۔ ہرکالج میں پندرہ دن کے وقفہ سے طلبہ و طالبات کے لئے نصابی ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے جس میں3 لازمی اور3 اختیاری مضامین کے ٹیسٹ شامل ہوں۔ تمام کالجز میں نصاب کو امتحانات سے قبل مکمل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے اور اس پر سختی کے ساتھ عمل کروایا جائے ۔

 

Share this article

Leave a comment