Friday, 29 November 2024


محرم الحرام میں بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام

 

ایمزٹی وی(کراچی)پولیس نے محرم الحرام میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر سچل کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ پولیس کا گھیراؤ دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی اس دوران انہوں نے دستی بم بھی پھینکے۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد، بینک ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے، ان تمام کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے کراچی میں تباہی کا منصوبہ بنایاتھا، ان پر کئی دنوں سے نظر رکھی ہوئی تھی تاہم ان کے فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں ہنگامی طور پر کارروائی کی گئی۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشتگرد عامر شریف بھی ہے جو کہ القاعدہ کا اہم رکن تھا،عامر ڈرون ٹیکنالوجی کا ماہر انجینئر تھا، ہلاک دہشت گرد ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی بھی اہم جگہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشت گردوں نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ایک کار بھی بنائی تھی

 

Share this article

Leave a comment