Friday, 29 November 2024


کراچی میں سورج پھر آنکھیں دکھانا لگا

 

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سے زیادہ ہوسکتا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی کے باسیوں کو شدید گرمی کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر سال کی طرح بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود سے صاف میں تبدیل ہوجائے گا اور موسم کی تبدیلی سے درجہ حرارت کئی ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، سمندر کی ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے تاہم جمعے کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment