Friday, 29 November 2024


الگ صوبے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، الطاف حسین

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام اب الگ صوبے کیلئے جانی اور مالی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں رابطہ کمیٹی پاکستان لندن اور دیگر ارکان پارلمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہر حکومت سندھ کو گذرشتہ 67 سالوں سے نظر انداز کرتی ہوئی آئی ہیں ۔الطاف حسین نے عوام سے کہا کہ وہ علیحدہ صوبے کیلئے نئے سے نئے اور اچھے نام تجویز کریں کیوں کہ وہ ایم کیو ایم کا نہیں عوام کا صوبہ ہوگا ۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ متعصب حکمرانوں نے 1973 کوٹہ سسٹم نافذ کر کہ نئے صوبے کی بنیاد رکھی تھی اسی لئے سندھ کی عوام کہ رہے ہیں کہ جینے کا منصوبہ ہوگا جب فیصد والوں کا صوبہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ علیحدہ صوبہ ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ عوام کا مطالبہ ہے الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے شہری عوام کی جانب سےنئے صوبے کے قیام کی رائے سامنے آرہی ہے۔ صوبے کا نام کراچی صوبہ ہو،شہری صوبہ ہو،سندھ ون یا سندھ ٹو ہو یا کچھ اور عوام کی خواہش کا احترام کیا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ عوام صوبے کے نام کی رائے ایم کیو ایم کی ویب سائٹ دے سکتی ہے 

 

Share this article

Leave a comment