Friday, 29 November 2024


مسلم لیگ ن کی این اے 4 کے الیکشن کی تیاری

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور میں مسلم لیگ ن نے 26 اکتوبر کو ہونے والے این اے 4 کے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی ۔
این اے فور میں واقع علاقہ سوڑیزئی میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر موسی زئی، مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر عباد اور جمعیت کے رہنماوں غلام علی ، مولانا خیر البشر کی شرکت کی۔
جلسہ سے خطاب میں ناصر موسی زئی کا کہنا تھا کہ 70 سال سےووٹ لینے والوں نے عوام کو سہولیات سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے اس علاقے کے لئے جو کچھ کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے غائب ہیں خوشحالی اور ترقی کے لئے ووٹ دینا ہے تو ن لیگ کو دیں ۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر عباد نے کہا کہ این اے 4 میں جے یو آئی ف، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنا نمائندہ منتخب کرنے میں شعور سے کام لیں ۔ جلسہ سے جے یو آئی ف کے رہنما غلام علی نے بھی خطاب کیا

 

Share this article

Leave a comment