Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات پہلی سہ ماہی کے دوران 4 فیصد گر گئں

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.99 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 3ارب41کروڑ 73لاکھ29 ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3 ارب 55 کروڑ 93 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہی تھی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں خام روئی23.90، سوتی دھاگے 21.78 فیصد، سوتی کپڑے13.52فیصد اور بیڈویئر کی ایکسپورٹ میں 3.27 فیصد کمی ہوئی جبکہ نٹ ویئر 11.16 فیصد، ٹاولز 3.65، خیمے وترپال 157.96 فیصد اور ریڈی میڈگارمنٹس کی پیداوار میں 2.78 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Share this article

Leave a comment