Saturday, 30 November 2024


الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کےخلافبڑا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے ثقلین حیدر ایڈوکیٹ جب کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ہم پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اکاونٹس کا جائزہ لے مگر درخواست گزار کو تفصیلات نہ دی جائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے، ہائیکورٹ نے فیصلہ تک تفصیلات کسی سے شیئر نہ کرنے کا حکم دیا جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ 5 دسمبر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت21 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment